ضلع انتظامیہ رام بن نے امر ناتھ یاتریوں کا استقبال کیا

 رام بن//ضلع انتظامیہ رام بن نے ناشری کے مقام پر امر ناتھ یاتریوں کے پہلے جتھے کا استقبال کیاجہاںڈپٹی کمشنر شوکت اعجاز بٹ ،ایس ایس پی رام بن انیتا شرما ،ایس ایس پی ٹریفک جے ایس جوہر ،اے ڈی سی ڈاکٹر بشارت حسین ،یاتراآفیسر اے سی آر ہربنس لال اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔انہوں نے یاتریوں کو پھول مالائیں پہنائیں اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کے ہمراہ یاتریوں سے بات چیت کی اور انہیں لنگروں کے اہتمام کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے شاہراہ پر قائم لنگروں کا معائینہ بھی کیا۔ڈی سی نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے یاترا کے رکنے کی صورت میں یاتریوں کے لئے سیکورٹی ،ٹھہرنے ،کھانے اور پینے کا بہتر انتظام کیا ہے۔ اس کے علاوہ ہیلپ لائن اور شاہراہ پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں جبکہ طبی خدمات بھی میسر ہیں۔ڈی سی نے کنسٹرکشن ایجنسیوں کو شاہراہ کی مرمت کرنے کی ہدایت دی ۔انہوں نے افسران کو یاتریوں کی سہولیت کیلئے صفائی، پانی ،بجلی ،آگ سے بچائو اور طبی سہولیت دستیاب رکھنے کی ہدایت دی۔