ضلع انتظامیہ بڈگام بلدیاتی چنائو کے لئے متحرک

بڈگام//چار مرحلوں میںبلدیاتی چنائو جو کہ یکم اکتوبر سے 5اکتوبر تک ہورہے ہیں کے سلسلے میں اے ڈی سی کی صدارت میں نامزد آر اووز اور اسسٹنٹ آر اووز کی ایک میٹنگ طلب کی گئی۔جس دوران پورے چنائو عمل کی تیاریوں کا جائزہ لیاگیا۔اس موقعہ پر اے ڈی سی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ ضلع بڈگام میں 6میونسپل باڈیز چاڈورہ،چرارشریف ،خانصاحب،بیروہ اور ماگام کے لئے چنائو ہورہے ہیں۔مجموعی طور پر 72وارڈوں کے لئے چنائوہوں گے۔میٹنگ کے دوران چنائو سے متعلق دیگر تفصیلات کو بھی اجاگر کیا گیا۔میٹنگ کے دوران ایک پاور پوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال ،نامزدگی کا غذات داخل کرنے ،نامزد مستردکرنے،نامزدگی تسلیم کرنے اورپورے چنائو عمل کی تیاریوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری فراہم کی گئی۔