ضلع الیکشن آفیسر نے پولنگ ڈِے اِنتظامات کی تیاریوں کا جائزہ لیا

عظمیٰ نیوز سروس

کشتواڑ//ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر (ڈِی ای او) کشتواڑ راجیش کمار شائون نے 18 ؍ستمبر 2024 ء کو اسمبلی اِنتخابات 2024 کے پہلے مرحلے کے پولنگ ڈے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈی سی آفس کمپلیکس کے کانفرنس ہال میں نامزد نوڈل افسران کے میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں ایس ایس پی عبدالقیوم، آر او49 کشتواڑ پون کوتوال، آر او 48 ۔اِندروال اِدریس لون اور آر او 50 ۔پڈر ناگسینی امیت کمار کے علاوہ نوڈل اَفسران موجود تھے۔میٹنگ کی شروعات میں ڈِ سٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضلع میں اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے اِنعقاد کے لئے اُنہیں تفویض کردہ کاموں کے حوالے سے خود جائزہ لیا۔ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے اسمبلی اِنتخابات کے اہم پہلوؤں بشمول مین پاور مینجمنٹ، ٹریفک پلان، کمیو نی کیشن پلان، پولنگ سٹاف اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (اِی وِی ایم) کی ٹرانسپورٹیشن، ماڈل آف کوڈ آف کنڈکٹ (ایم سی سی)، میٹریل مینجمنٹ، کلیکشن اینڈ ڈِسٹری بیوشن کاؤنٹرز، اِنٹرمیڈیٹ سٹرانگ رومز، اے ایم ایف اور پولنگ سٹیشنوں کی ویب کاسٹنگ سے متعلق نوڈل افسران کی جانب سے کی جانے والی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ تربیتی پروگرام، سویپ سرگرمیاں، میڈیا سرٹیفکیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (ایم سی ایم سی)، اخراجات کی نگرانی سیل اور اِنٹگریٹنگ الیکشن کنٹرول روم اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کا مقصد ضلع میںپُرامن عام اِنتخابات کو یقینی بنانا ہے۔اُنہوںنے نامزد نوڈل افسران کو ہدایت دی کہ وہ آسان ، آزادانہ اور منصفانہ اِنتخابات کو یقینی بنانے کے لئے پوری تندہی اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ اُنہوں نے نوڈل افسروں کے اِجتماعی عزم اور صلاحیت پر اعتماد کا اِظہار کیا کہ وہ اَپنے رول کو مؤثر طریقے سے نبھائیں گے اور اِس طرح کشتواڑ میں اسمبلی اِنتخابات ۔2024 کے کامیاب اِنعقاد میں اپنا رول ادا کریں گے۔ڈِی اِی اونے 3 اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ افسران (آر اوز) سے کہا کہ وہ تکنیکی مداخلتو ں،اَپ گریڈیشن سمیت لاجسٹکس اور حفاظتی اِنتظامات کو پہلے سے ہی یقینی بنائیں۔اِس سے قبل ڈِسٹرکٹ الیکشن آفیسر کو تمام نامزد نوڈل افسر وںنے اسمبلی اِنتخابات۔ 2024 کے لئے اَب تک کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریف کیا۔