ضلع اسپتال ہندوارہ میں ماہر امراض خواتین کی منتقلی پر لوگ برہم

کپوارہ//ہندوارہ میں قائم ضلع اسپتال میں تعینات ماہر امراض خواتین کی منتقلی پر لوگو ں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے اور اس حکمنامہ کو فوری طور منسوخ کر نے کا مطالبہ کیاہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے ضلع اسپتال ہندوارہ میں پہلے ہی طبی عملہ کی کمی ہے لیکن ماہر امراض خواتین کی منتقلی سے اسپتال کا کام کاج بری طرح متا ثر ہوگا ۔ضلع اسپتال ہندوارہ میں تعینات ماہر امراض خواتین ڈاکٹر کو ہفتے میں ایک روز کی ڈیوٹی سب ضلع اسپتال کپوارہ میں دینے کیلئے احکامات صادر کئے گئے جس پر لوگو ں نے اپنی برہمی کا اظہار کیا ۔لوگو ں نے مزید کہا کہ اسپتال کے ایک ماہر ڈاکٹر کا تبادلہ پہلے ہی عملہ میں لایا گیا اور ماہر امراض ڈاکٹر کو ایک روز کے لئے سب ضلع اسپتال کرالہ پورہ میں ضلع اسپتال ہندوارہ میں مریضوں کو سخت مشکلات کاسامنا کرنا پڑے گا ۔لوگو ں نے دھمکی دی ہے کہ اگر محکمہ نے فوری طور حکم نامہ منسوخ نہیں کیا گیا تو ہو سڑکو ں پر آکر زور دار احتجاجی مہم چھیڑ دیں گے ۔