ضلع اسپتال گاندربل کووِڈ مرکز میں تبدیل

گاندربل//گاندربل میں کرونامعاملات میں اضافے کے بعدضلع اسپتال کو مکمل طور کووِڈ19-  کے علاج کیلئے وقف کیا گیا ہے۔عام لوگوں کی سہولیت کیلئے محکمہ صحت نے گورنمنٹ مڈل اسکول سالورہ اورپرائمری ہیلتھ سینٹر کچھن کو وقف کیا ہے جہاں کووِڈ کے بغیر دیگر امراض میں مبتلاء مریضوں کا علاج معالجہ ہوگا۔اس دوران اتوار کو ضلع کے مختلف علاقوں کے20کووِڈ مریضوں کو ضلع اسپتال میں داخل کیا گیا۔