ضلع اسپتال بارہمولہ میں آگ نمودار،بیمار محفوظ

سرینگر//شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع اسپتال میں پیر کے روزآگ نمودار ہوئی اور اس کے ایک بلاک کو نقصان پہنچایا۔
اطلاعات کے مطابق آگ لگتے ہی اسپتال میں موجود بیماروں اور تیمارداروں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔تاہم بروقت کارروائی نے آگ کو پھیلنے سے روک دیا۔
ذرائع نے کہا کہ سبھی بیمار بحفاظت ہیں تاہم آگ لگنے کے نتیجے میں اسپتال کے ایک بلاک کو نقصان پہنچا۔
آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پرپتہ نہیں چلا ہے۔