ضلعی کونسل انتخابات 2020 | چوتھا مرحلہ آج

جموں//جاری اِنتخابی عمل کے چوتھے مرحلے میں 34 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابا ت میں پولنگ ہوگی جس میں جموںو کشمیر صوبوںکے 17 حلقے شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پولنگ 50 خالی سرپنچ نشستوں اور 216 خالی پنچ نشستوں پر بھی ہوگی۔چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیریوٹی کے کل 280 ڈی ڈی سی حلقوں میں سے 34 حلقہ انتخابات میں ووٹنگ ہوگی ۔ صوبہ کشمیر کے 17 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابات میں رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کریں گے اور یہاں 48 خواتین سمیت 138 اُمیدوار میدان میں ہیں۔ صوبہ جموں میں اس مرحلے میں 17 ڈی ڈی سی حلقوں کے لئے 111 اُمیدوار میدان میں ہیں جن میں 34 خواتین شامل ہیں۔چوتھے مرحلے کے لئے 123سرپنچ نشستوں کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 45 نشستوں پر اُمید واروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیں ۔ 50حلقہ ہائے اِنتخاب کیلئے ووٹ ڈالے جائیں گے جن کے لئے 137 امیُد وار بشمول 47خواتین میدان میں ہیں ۔اسی طرح 1207پنچ نشستوںکو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 416اُمیدواروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار کامیاب دئیے گئے ہیں اور جبکہ 216پنچ حلقہ ہائے انتخاب کے لئے پولنگ منعقد کی جارہی ہے جن کے لئے 479اُمیدوار بشمول 129 خواتین اُمیدوار شامل ہیں۔ ۔چوتھے مرحلے کے لئے 717322رائے دہندگان ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں جن میں 376797مرد اور 340525 خواتین ووٹران شامل ہیں۔ ان میں  350149 جموں صوبے سے اور 367173کشمیر صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔چوتھے مرحلے کے لئے یوٹی بھر میں 1910 پولنگ اسٹیشن قائم ہیں جن میں781 صوبہ جموں اور 1129 صوبہ کشمیر میں قائم کئے گئے ہیں۔ ان1910پولنگ سٹیشنوں میں سے سرپنچ نشستوں کے لئے 212ووٹ ڈالے جائیں گے اور 219پولنگ سٹیشنوں میں پنچ نشستوں کے لئے بی ڈی ڈی کے لئے ووٹ ڈالے جائیں گے۔ان 1910پولنگ سٹیشنوں میں 1152 حساس ترین، 349 حساس اور409  عام زمروں کے تحت لائے گئے ہیں۔اس مرحلے کے لئے پولنگ 7 دسمبر 2020ء کو ووٹنگ صبح 7بجے شروع ہوگی اور دوپہر 2بجے اختتام پذیر ہوگی ۔اِنتخابات سے متعلق تمام اِنتظامات اَفرادی قوت، اِنتخابی مواد اور حفاظتی انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تمام پولنگ سٹیشنوں پر سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کے لئے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ پولنگ سٹیشنوں میں انتخابات سے متعلق تمام انتظامات مکمل کئے گئے ہیں ۔ کووِڈ۔ 19 وبأ سے متعلق احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل درآمد ہو گا اور ہر پولنگ سٹیشن میں سینی ٹائیزر ، تھرمل سکینر ، ماسک وغیرہ رائے دہندگان اور اِنتخابی عملے کیلئے بہم رکھے گئے ہیں ۔ وومن کالج گاندھی جموں اورگرلز ہائیر سکینڈری اسکول ادھمپور میں کشمیری مائیگرنٹوں کے لئے خصوصی پولنگ بوتھ بھی قائم کئے گئے ہیں تاکہ وہ انتخابی عمل میں اپنی رائے دہی کا آسانی اِستعمال کرسکیں۔