ضلعی کونسل انتخابات کے چوتھے مرحلے میں ووٹنگ جاری

سرینگر//جاری اِنتخابی عمل کے چوتھے مرحلے میں 34 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابا ت میں پیر کو پولنگ ہوگئی ہے۔ آج ہی 50 خالی سرپنچ نشستوں اور 216 خالی پنچ نشستوں کیلئے بھی ووٹ ڈالے جارہے ہیں۔
آج چوتھے مرحلے میں جموں و کشمیریوٹی کے کل 280 ڈی ڈی سی حلقوں میں سے 34 حلقہ انتخابات میں ووٹنگ ہورہی ہے۔ صوبہ کشمیر کے 17 ڈی ڈی سی حلقہ ہائے اِنتخابات میں رائے دہندگان اپنی حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں اور یہاں 48 خواتین سمیت 138 ا±میدوار میدان میں ہیں۔ صوبہ جموں میں اس مرحلے میں 17 ڈی ڈی سی حلقوں کے لئے 111 ا±میدوار میدان میں ہیں جن میں 34 خواتین شامل ہیں۔چوتھے مرحلے کے لئے 123سرپنچ نشستوں کو مشتہر کیا گیا ہے جن میں سے 45 نشستوں پر ا±مید واروں کو بلا مقابلہ کامیاب قرار دئیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق سبھی پولنگ مراکز جن کے ارد گرد حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، کہیں اکا دکا تو کہیں لوگوں کی بھاجری موجودگی ہے۔
پیر پنچال اور چناب خطوں سے بھی ووٹنگ جاری ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔