بارہمولہ// حکام نے بلاک میڈیکل آفیسر پٹن کو مبینہ طور ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی شکایت پر روہامہ رفیع آباد اسپتال کے ساتھ منسلک کردیا ہے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس سلسلے میں ضلع الیکشن آفیسر بارہمولہ کی ہدایت پر چیف میڈکل آفیسر نے بلاک میڈیکل افسر کیخلاف انکوائری ٹیم مقرر کرکے ایک ہفتے کے اندر اندر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف میڈیکل آفیسر بارہمولہ ڈاکٹر بشیر احمد چالکو نے بلاک میڈیکل افسر پٹن ڈاکٹرمسرت اقبال کو ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی اور سرکاری خزانے سے رقومات نکال کر غیر قانونی طور استعمال کرنے کی پاداش میں روہامہ رفیع آباکے اسپتال کے ساتھ تا بہ تحقیقات منسلک کرنے کے احکامات صادر کئے ۔ ایک میڈکل آفیسر نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا ہے کہ بلاک میڈیکل افسر پٹن کے خلاف ایک شکایت ملی تھی کہ انہوں نے ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی پرواہ کئے بغیرسرکاری خزانے سے رقومات نکالنے کی کاروائی انجام دی تھی جو قوائد و ضوابط خلاف ورزی کی تھی ۔اد ھر چیف میڈکل آفیسر بارہمولہ نے ضلع الیکشن آفیسر بارہمولہ کے ہدایت پر معاملے کاسنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے ایک حکم نامہ زیر نمبر 2065-74 27/4/2019 کے تحت ڈاکٹر شکیل الرحمان کی سربراہی میں ایک تحقیقاتی ٹیم مقرر کرکے اس سے 7دنوں کے اندراند ررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی