ضابطہ اخلاق خلاف ورزی این سی رکن کیخلاف مقدمہ درج

 ارشاد احمد

گاندربل //گاندربل میں نیشنل کانفرنس کے رکن محمد اشرف گنائی کے خلاف انتخابی مہم کے دوران انتکابی ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کے الزام میں قانونی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ یہ واقع گاندربل کے علاقہ کچھن علاقے میں پیش آیا، جہاں ایک سابق سرپنچ نے مبینہ طور پر عوامی خطاب کے دوران اشتعال انگیز زبان استعمال کی۔عمر عبداللہ کیلئے منعقدہ عوامی جلسے میں مبینہ طور پر اشتعال انگیز الفاظ استعمال کئے جن میں نیشنل کانفرنس کے جھنڈے کا احترام کرنے میں ناکام رہنے والوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ’مرنے اور مارنے ‘ کا لفظ بھی شامل ہے۔جس سے نوڈل افسر نے اس خلاف ورزی کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے سابق سرپنچ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ۔ اس واقع کے ردعمل میں نیشنل کانفرنس کے صوبائی سیکرٹری شوکت احمد میرنے صورتحال کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ تبصرے ’زبان کی پھسلن‘ ہیں اور اس پر مقدمہ درج کرنے کا جواز نہیں بنتا کیونکہ گنائی کا اس طرح کے بات کرنے کا ارادہ نہیں تھا، اس نے غیر ارادی طور پر ایسا کیا۔