صوفی بزرگ سلطان صاحبؒ کا آستانہ | شیخ بشیر سجادہ نشین مقرر

سرینگر//معروف صوفی بزرگ سلطان صاحب ؒ ہاکورہ بدسگام اننت ناگ آستان کا سجادہ نشین بننے پر شیخ بشیر کو پردیش کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے مبارکباد دی ہے۔ شیخ بشیر ، جو سلطان صاحبؒ کے پوتے اور لسہ کاک کے بیٹے ہیں اور وہ آستان کے سجادہ نشین تھے اور حال ہی میں انتقال کرگئے تھے۔ سلطان صاحبؒ کے آستان پر ایک اہم تقریب منعقد ہوئی جس میں شیخ بشیر کو متفقہ طور پر آستان کاسجادہ نشین مقرر کیاگیا۔ غلام احمد میر، متعدد دینی لیڈر اور سکالروں کے علاوہ سینکڑوں لوگ تقریب میں موجود تھے اور شیخ بشیر کو مبارکباد پیش کی جبکہ پیر نصیر احمد نے دستار بندی کی۔ غلام احمد میر نے سلطان صاحبؒ کی گئی خدمات پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ سلطان صاحب ؒ جموں وکشمیر میں ایک معروف روحانی اور سب سے زیادہ قابل احترام رکھنے والی شخصیت تھے۔ اس موقعہ پر میر نے سلطان صاحبؒ کے دائمی سکون اور ان کے فرزند لسہ کاک کی جنت نشینی کی دعا کی۔