صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر سالانہ عرس کی تقریبات کو حکومت تعاون کرے گی: صوبائی کمشنر کشمیر

سری نگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے کہا ہے کہ وادی کے صوفی بزرگوں کی درگاہوں پر ہونے والی سالانہ عرس کی تقریبات کو حکومت رسمی طور پر تعاون فراہم کرنے جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر میں ماضی میں ہندو، مسلمان اور دوسرے مذاہب کے ماننے والے بھائی چارگی کے ساتھ رہتے تھے اور مذہبی انتہا پسندی کا کہیں کوئی نام و نشان نہیں تھا۔
پی کے پولے نے یہ باتیں بدھ کو یہاں منعقدہ صوفیانہ موسیقی کی ایک تقریب کے حاشئے پر نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔