سرینگر//مسلم لیگ نے تنظیم کے رکن محمد حیات بٹ ساکنہ صورہ سرینگر پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے کٹھوعہ جیل منتقل کرنے کی مذمت کی ہے۔ مسلم لیگ ترجمان سجاد ایوبی نے کہاکہ محمد حیات بٹ کو سرینگر کورٹ میں18 /اپریل کو اس وقت پولیس نے گرفتار کر لیا جب وہ کورٹ میں پیشی کے لئے حاضر ہوئے تھے ۔ترجمان نے کہاکہ گرفتاری کے بعد انھیں پولیس تھانہ صورہ میں تقریباََ دس دنوں تک مقید رکھا گیا جس دوران ان کے گھروالوں کو صرف ایک مرتبہ ان سے ملاقات دی گئی اور سنیچر کو رات کے اندھیرے میں پولیس نے ان کے گھروالوں کوکوئی اطلاع اور ملاقات دئے بغیرمحمد حیات کو صورہ تھانہ سے کٹھوعہ منتقل کیا۔ترجمان نے کہاکہ سیاسی انتقام گیری میں اٹھایا گیا یہ قدم جہاںاس بات کا بین ثبوت ہے کہ یہاں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔ قائمقام چیئرمین عبدلاحد پرہ نے بھی محمد حیات پر پی ایس اے عائد کرنے کو سیاسی انتقام گیری قرار دیا ہے۔
صورہ کے شہری پر سیفٹی ایکٹ عائد
