صورہ میں منشیات فروش گرفتار

سرینگر //پولیس نے صورہ میں دو منشیات فروشوں کی گرفتاری عمل میں لا کر اُن کے قبضے سے کوڈین کی28بوتلیں ضبط کیں ۔پولیس کے مطابق صورہ علاقہ میں اطلاع ملنے پر ناکہ لگایا گیا جس دوران عارف احمد میر ساکن عمر کالونی لال بازار اور وسیم احمد ڈار ساکن حکیم محلہ لال بازار کو گرفتار کیا گیا اور ان کی تحویل سے کوڈین کی28بوتلیں ضبط کی گئیں۔پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کیا ہے۔