سرینگر//صورہ میں پولیس نے نشیلی ادویات برآمد کرکے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے صورہ میں ناکہ بٹھایا تھا اور راشد احمد ساکن احمد نگر کو روک لیااور تلاشی کے دوران بڑی مقدار میں نشیلی ادویات کی ٹکیاں برآمد کرکے ضبط کیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 35/2019کے تحت پولیس اسٹیشن صورہ میں کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔ پولیس نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا دھندہ کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں تاکہ اس بدعت کا قلع قمع کیا جاسکے۔پولیس کی جانب سے منشیات اور نشیلی ادویات کے خلاف چلائی جا رہی مہم کامقصد لوگوں کو منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنا مقصود ہے۔منشیات فروش سماج کیلئے ناسور بن چکے ہیں لہذا اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے ہر ایک کو اپنا دستِ تعاون پیش کرنا چاہئے تاکہ نوجوان نسل کو بری عادتوں میں مبتلا ہونے سے دور رکھا جاسکے۔