صورہ میں شراب سمیت ایک شخص گرفتار

سرینگر//پولیس نے ناکہ چیکنگ کے دوران غیر قانونی طور پر شراب کا کاروبار کرنے والے شخص کو حراست میں لے کر اُس کے قبضے سے شراب کی بوتلیں برآمد کرکے ضبط کیں۔ ایس ایچ او صورہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے مین چوک کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران مشتاق احمد شیخ ساکنہ کاچہامہ کرالہ پورہ کو روک کر اُس کے قبضے سے شراب کی 21بوتلیں برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئیں۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 48/2019کے تحت پولیس تھانہ صورہ میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔