سرینگر//صورہ سے بژھ پورہ تک دو کلومیٹر سڑک کئی مقامات پر دب جانے سے لوگوں کو عبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔صورہ سے بڑھ پورہ سے ہوتے ہوئے یہ سڑک درجنوں علاقوں جن میں عمر ہیر،احمد نگر،پاندچھ،عثمان آباد،ناگہ بل شامل ہے ،کو آپس میں ملاتے ہوئے ضلع گاندربل میں داخل ہوتی ہے۔اس سڑک پر دن رات ہزاروں کی آبادی نجی اور کمرشل گاڑیوں میں سفر کرتی رہتی ہے لیکن پچھلے تین ماہ سے صورہ سے لیکر بژھ پورہ تک دو کلومیٹر مسافت والی سڑک کئی مقامات پر دب گئی ہے جس کے سبب لوگوں کوعبور و مرور میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہاہے جبکہ اکثر اوقات اس سڑک پر جام لگ جاتا ہے.مقامی شہریوں نے اس اہم اور مرکزی سڑک کی مرمت کرکے میکڈیم ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے ۔