سرینگر//ارشاد احمد//صورہ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثہ میں گاڑی کی زد میں آکر ایک شہری لقمہ اجل بن گیا۔ صورہ میں گاڑی زیر نمبرنے راہ چلتے عبدالمجید ڈار ولد ثناء اللہ ساکنہ صورہ کو ٹکر ماکر زخمی کردیا۔ خون میں لت پت شہری کو پولیس اور مقامی لوگوںنے فوری طور پر صورہ انسٹی ٹیوٹ پہنچایاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ پولیس نے گاڑی ضبط کرکے ڈرائیور محمد رفیق ملہ ساکنہ ژھندنہ گاندربل کو گرفتارکرلیا۔ حادثہ میں مارے گئے شہری کی میت جب گھر لائی گئی تو وہاں صف ماتم بچھ گئی۔