صورہ بلدیاتی حلقہ،2امیدوار غیر مقامی

سرینگر / / صورہ بلدیاتی حلقہ میں منگل کو کوئی ووٹ نہیں پڑا، لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ یہاں انتخابات میں کھڑے ہوئے 3امیدواروں میں سے کوئی بھی اس وارڈ سے تعلق نہیں رکھتا ہے۔سرینگر میں چار مرحلوں کے دوران کسی بھی وارڈ میں صفر ووٹ ڈالنے کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ یہاں تین امیدوار کھڑے ہوئے تھے۔ ان میں سے ایک امیدوار کشمیری مہاجر پنڈت ہے جو بی جے پی کی ٹکٹ پر چنائو لڑرہا تھا اور وہ حبہ کدل کا رہنے والا ہے۔مذکورہ امیدوار کا یہاں ووٹ ہی نہیں تھا۔ایک اور امیدوار مجہ گنڈ سے تعلق رکھتا تھا، اور اسکا ووٹ بھی یہاں نہیں تھا۔تیسرا امیدوار اسی علاقے کا تھا لیکن حیران کن طور پر اس نے ووٹ ہی نہیں ڈالا۔یہاں دو بوتھ قائم کئے گئے تھے جو خالی رہے۔