صورہ اور ملحقہ علاقوں کی سڑکیں بھی پانی سے لبریز

سرینگر// شہر سرینگر سے ملحقہ صورہ،نوشہرہ،وڑرناگ،کنہ تار،بڑھ پورہ،رنگہ پورہ،ملہ باغ،کی تمام اندرونی رابطہ اور ذیلی سڑکیں ناقص ڈرنیج سسٹم کی وجہ سے زیرآب آگئیں جبکہ بعض سڑکیںاس حد تک پانی لبریز ہوگیا تھا کہ گاڑی چلانے والے ڈرائیوروں کو سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کس جانب سڑک ہے اور کس جانب نالیاں ہیں جس وجہ سے ہر چھوٹی بڑی سڑک پر ٹریفک جام لگ رہا تھا۔ان علاقوں میں رہائش پذیر آبادی نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ  ناقص اور ناقابل استعمال ڈرنیج سسٹم کی وجہ سے جمع شدہ پانی کونکاسی کا بہتر انتظام نہ ہونے کی وجہ سے پانی گلی کوچوں اور صحنوں میں جمع ہوتا رہا جس کے باعث لوگوں کوگھروں سے باہر نکلنے میں کافی مشکلات درپیش آئیں۔