صوبہ جموں کے گوجربکروال ہوسٹلوں کے کام کاج کاجائزہ

 جموں//سیکریٹری ایڈوائزری بورڈ فارڈیولپمنٹ آف گوجراینڈبکروال چوہدری مختاراحمدنے گوجربکروال بوائزہوسٹل جموں میں جموں صوبہ میں قائم گوجربکروال ہوسٹلوں کے کام کاج کاجائزہ لیا۔ اس دوران سیکریٹری نے صوبہ جموں کے گوجربکروال ہوسٹلوں کے وارڈنوں سے صوبہ جموں کے گوجربکروال ہوسٹلوں کے کام کاج ،اخراجات وتصرف ،رہائشی سکولوں کیلئے انتظامات ،زیرتعمیرہوسٹلوں کے کام میں پیش رفت ،بائیومیٹرک حاضری نظام اورسی سی ٹی وی کیمروں کونصب کرنے وغیرہ سے متعلق امورات پرتبادلہ خیال کیا۔اس دوران ہوسٹلوں کے وارڈن حضرات نے تجاویز دیں کہ  ہوسٹلوں میں زیرتعلیم طلباء کے تحفظ کیلئے فل پروف سیکورٹی ودیگرسہولیات شفافیت کے ساتھ فراہم کی جائیں ۔اس موقعہ پر سیکریٹری چوہدری مختاراحمدنے وارڈن حضرات کوہدایات دیں کہ بچوں کے اکیڈمک کیرئیرکوبہتربنانے کیلئے اقدامات یقینی بنائے جائیں ۔اس دوران میٹنگ میں گوجربکروال ہوسٹل جموں (بوائز/گرلز) ، پونچھ،راجوری، ریاسی،جموں ،سانبہ ، کٹھوعہ، ادھم پور،ڈوڈہ اورچھاترو ہوسٹلوں کے وارڈنوں نے شرکت کی اوریقین دہانی کرائی کہ ہوسٹلوں کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے ایڈوائزری بورڈ کوبھرپورتعاون دیاجائے گا۔