صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیاں موخر

جموں// کورونا کیسز و اموات میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر حکام نے صوبہ جموں کے تمام سرکاری و غیر سرکاری ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا ہے۔
صوبائی کمشنر جموں کی طرف سے جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ کورونا کیسز میں ہو رہے اضافے کے پیش نظر صوبہ جموں کے تمام ہسپتالوں میں معمول کی جراحیوں کو موخر کیا جا رہا ہے۔
حکمنامے میں ضلع مجسٹریٹوں اور چیف میڈیکل افسروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اس حکمنامے کی عمل آوری کو یقینی بنائیں۔