صوبہ جموں میں کوورونا معاملات میں ہلکا سااضافہ | منگل کو 100کا ہندسہ عبور | کشتواڑ میں کوئی متاثر نہیں،257مزید مریض صحت یاب

جموں//صوبہ جموں میں کورونا معاملات میں ہلکا سا اضافہ درج کیاگیا ہے اور پھر یہ تہرا ہندسہ عبور کرگیا ہے کیونکہ منگل کو صوبہ میں100نئے معاملا ت ریکارڈ کئے گئے ہیں جبکہ اس دوران مزید257مریض اس مرض سے شفایاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں اور کوئی نئی فوتیدگی بھی نہیں ہوئی ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموںکے ضلع جموں میں30،ضلع اودھمپور میں22،ضلع راجوری میں03،ضلع کٹھوعہ میں 06،ضلع سانبہ میں 02،ضلع پونچھ میں 03اور ضلع رام بن میں08اور ضلع رِیاسی میں 01نئے معاملات سامنے آئے ہیں ۔ادھر ضلعڈوڈہ میں کووڈ 19 کے 25 نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں اور 117 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق منگل کے روز ڈوڈہ ضلع کے مختلف مقامات پر ہوئی کوؤڈ جانچ کے دوران 25 افراد کی ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے جنہیں ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔اس دوران 117 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ضلع میں اب تک کووڈ 19 سے 144 افراد فوت ہوئے ہیں جبکہ 692894 ٹیکے لگائے گئے ہیںتاہمکشتواڑضلع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔صوبہ جموں میں 785 معاملات اس وقت بھی سرگرم ہیں یعنی اتنے لوگ اس وقت بھی کوو ڈ بیماری سے جوجھ رہے ہیں جبکہ صوبہ میں تین لہروںکے دوران کووڈ سے کل ملاکر2324اموات ہوئی ہیں۔ بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,29,39,306ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  22؍فروری 2022کی شام تک2,24,86,559نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,547 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,68,932افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں33,671اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,448فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,46,925اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,82,141اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووڈ ٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 23,745کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,14,10,055تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔