صوبہ جموں میں کورونا کی تیسری لہر دم توڑ گئی | سنیچر کو صرف2متاثر

جموں//حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران صوبہ جموں میں کورونا وائرس کے صرف 2نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجنکا تعلق جموں ضلع سے تھا جبکہ باقی نو اضلاع میں کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے ۔اس دوران صوبہ میںمزید4افراد شفایاب ہوگئے ہیںجبکہ28افراد مسلسل اس مرض سے جوجھ رہے ہیں۔سرکاری بلیٹن میں پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع وار کووِڈمثبت معاملات کی رِپورٹ فراہم کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ صوبہ جموں کے ضلع جموں میں 02 نئے معاملات سامنے آئے ہیں تاہم ادھم پور ، راجوری ، ڈوڈہ ،کٹھوعہ ،سانبہ،کشتواڑ ، پونچھ ،رام بن اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,42,34,669ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے26مارچ 2022کی شام تک2,37,81,017نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,53,652 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک62,84,093افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں31,987اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔138فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,67,986اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق57,79,232اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔کووِڈ ویکسی نیشن کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 29,442کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,20,55,170تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔