صوبہ جموں میں کورونا کی تیسری لہر تقریباً ختم ،یومیہ متاثرین100سے نیچے

 جموں//صوبہ جموں میں کورونا کی تیسری لہر تقریباً ختم ہوچکی ہے جس کا اندازہ اس بات سے لگایاجاسکتا ہے کہ پیر کو صوبہ میں صرف85نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیں جبکہ گزشتہ ایک ہفتہ سے زیادہ مدت سے کوئی نئی فوتیدگی نہیںہوئی ہے۔اس دوران پیر کو مزید173مریض صوبہ میں شفایاب ہوئے ہیں۔کووڈٹیکہ کاری کے بارے میں بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 19,691کووِڈ حفاظتی ٹیکے لگائے گئے ہیں جس سے ٹیکوں کی مجموعی تعداد 2,13,74,402تک پہنچ گئی ہے ۔اِس کے علاوہ جموں و کشمیر میںزائد اَز 18 برس عمر کی صد فیصد آبادی کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ضلع جموں میں13،ضلع ادھم پور میں12،ضلع راجوری میں02،ضلع ڈوڈہ میں29،ضلع کٹھوعہ میں 03،ضلع سانبہ میں 01،ضلع کشتواڑ میں 24اور ضلع رام بن میں01نئے معاملات  سامنے آئے ہیں ۔ پونچھ اور رِیاسی اضلاع سے کسی مثبت معاملے کی کوئی رِپورٹ نہیں آئی ہے۔مجموعی طور پراَب تک نوول کورونا وائرس کے4,52,410معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے)1,692صوبہ جموں میں 942 اور کشمیر صوبے میں750)سر گرم معاملات ہیں۔اَب تک4,45,971افراد صحت یاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,747تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,423کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,324کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 2,28,75,567ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے21؍فروری 2022کی شام تک2,24,23,157نمونوں کی رِپورٹ منفی اور 4,52,410 نمونوں کی رِپورٹ مثبت پائی گئی ہے۔علاوہ ازیں اَب تک60,59,235افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں34,535اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔1,692فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ4,46,886اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق55,71,375اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 
 
رام بن میں 489 ٹیکے لگائے گئے، 3564 نمونے جمع
کووڈ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر27,800 روپے جرمانہ وصول 
رام بن//ضلع امیونائزیشن آفیسر رام بن ڈاکٹر سریش کے مطابق، محکمہ صحت نے پیر کو ضلع میں 15-17 سال کی عمر کے 393 بچوں سمیت 489 افراد کو کووڈ ویکسین کی خوراکیں دیں۔ پورے ضلع رام بن میں کووڈ پروٹوکول کو نافذ کی مہم کو جاری رکھتے ہوئے انفورسمنٹ ٹیموں نے خلاف ورزی کرنے والوں کو چہرے کے ماسک پہنے بغیر گھومنے اور جسمانی فاصلہ برقرار نہ رکھنے پر جرمانہ عائد کیا۔ انفورسمنٹ ٹیموں نے اپنے اپنے دائرہ کار میں معائنہ کے دوران27,800 جرمانے کی رقم وصول کی ۔انفورسمنٹ افسران نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ چہرے کے ماسک پہنیں اور جسمانی فاصلہ برقرار رکھنے کے علاوہ کووڈ ویکسین کی خوراکیں اپنے قریبی کووڈ ٹیکہ کاری مرکز پر لیں۔چیف میڈیکل آفیسر رام بن ڈاکٹر محمد فرید بھٹ کی طرف سے جاری کردہ روزانہ بلیٹن کے مطابق محکمہ صحت نے 3564 نمونے اکٹھے کیے ہیں جن میں 740 آر ٹی پی سی آ راور 2824 آر اے ٹی نمونے شامل ہیںجبکہ اس کے علاوہ ضلع کے مختلف مخصوص ٹیکہ کاری مراکز پر 489 افراد کو کووِڈ ویکسین دی گئی ہے۔