سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میںاعلیٰ سطحی کمیٹی کی 245ویں میٹنگ منعقد ہوئی جس میں بژھ پورہ ۔حضرت بل سڑک کی کشادگی کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔میٹنگ کے دوران ایک پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعے شاہراہ کی کشادگی کے لئے ڈھانچوں اور حصول اراضی معاملات کا جامع جائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ پروجیکٹ کی زد میں آنے والے ڈھانچوں کے مالکان کو نقد معاوضہ فراہم کیا جائے گا۔میٹنگ کے دوران صوبائی کمشنر نے اُن لوگوں کے ساتھ بات چیت کی جن کے ڈھانچے شاہراہ کی کشادگی کے لئے ہٹائے جارہے ہیں۔اس موقعہ پر کئی متاثرہ لوگوں کو آدھا ر کارڈ اوردیگر لوازمات کی بنیاد پر معاوضہ فراہم کیا گیا۔صوبائی کمشنر نے کہا کہ شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میں بہتری لانے کے اقدامات کے تحت بژھ پورہ ۔حضرتبل سڑک کی کشادگی انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور اس پروجیکٹ کی عمل آوری میںسب کا تعائون لازمی ہے۔میٹنگ میںایس ایم سی اورایس ڈی اے کے آفیسران کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ نیز متاثرہ افراد موجود تھے۔
صوبائی کمشنر کشمیر کی صدارت میں میٹنگ
