صوبائی کمشنر کا مشورہ

 سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیرنے کہا ہے کہ بہت سارے مسافر بارہمولہ ۔سرینگر۔بانہال ریل میں سوار ہوکر جموں جانے کیلئے بانہال پہنچ جاتے ہیں لیکن شاہراہ بند ہونے کی وجہ سے بانہال میں ہی درماندہ ہوکر رہ جاتے ہیں جس سے ان مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔کیوںکہ سرینگر جموں شاہراہ برفباری کی وجہ سے بند پڑی ہوئی ہے۔صوبائی کمشنر نے عام لوگوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ فی الحال جموں جانے کیلئے ٹرین یا مسافرگاڑیوں سے سفر نہ کریں بلکہ شاہراہ کھلنے کے بعد ہی جموں کا رُخ کریں۔