صوبائی کمشنر کاکپوارہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ

کپوارہ//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین کے ہمراہ کپوارہ کے سرحدی علاقوں کا دورہ کیا۔اپنے دورے کے دوران انہو ں نے  ترقیاتی منظر نامے اور لوگو ں کو در پیش مسائل کا جائزہ لیا ۔صوبائی کمشنر جمعہ کو کرناہ پہنچ گئے، جہا ں انہو ں نے ترقیاتی منظر نامے کے ساتھ ساتھ ضروری اشیاء کی فراہمی،بجلی کی سپلائی پوزیشن ،پینے کے صاف پانی کی سپلائی اور کووِ ڈ – 19 سے متعلق جانکاری حاصل کی ۔انہو ں نے پنچائتی نمائندو ں ،ڈی ڈی سی کرناہ اور بی ڈی سی کے علاوہ فوج اور سول انتظامیہ کے حکام کے ساتھ الگ الگ میٹنگیں کیں ۔اس دوران ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسلر کرناہ نجمہ حمید اور بی آر اوز نے صوبائی کمشنر کو اپنے مطالبات جن میں سادھنا ٹنل کی تعمیر ،کڑھامہ جبڑی ہیلتھ سینٹر میں ماہر امراض خاتون اور عملہ کی تعیناتی ،گبرا میں بینک شاخ ،نریگا سکیم کے رکی پڑی رقومات ،نالہ بتہ موجی پر حفاظتی باندھ کی تعمیر ،بجلی کی فراہمی ،کپوارہ کرناہ سڑک کی کشادگی ،پینے کے صاف پانی اور طبی سہولیات کی فراہمی شامل ہیں۔ صوبائی کمشنر نے انتظامیہ سے ایک مٹینگ کے دوران ان مطالبات پر تبادلہ خیال کیا ۔انہو ں نے موقع پر ہی انتظامیہ کو ہدایت دی کہ وہ ان مسائل کا بروقت حل نکالیں تاکہ کرناہ جیسے دور دراز علاقے میں رہائش پذیر آبادی کو سہولیات فراہم ہو سکے ۔صوبائی سربراہ پی کے پولے نے کہا کہ سرحدی علاقوں کا ان کے دورے کا مقصد موسم سرما میں لوگو ں کو درپیش مسائل اور ان کی ضروریات کا جائزہ لینا ہے تاکہ ضلع انتظامیہ کو ہدایت دی جائے کہ ان مسائل کو حل کرکے لوگو ں کی ضروریات کوپورا کیا جائے ۔انہو ں نے متعلقہ دفتروں میں تعینات عملہ پر زور دیا کہ وہ اپنے دفترو ں میں عوام کے لئے دستیاب رہیں ،تاکہ لوگوں کو دشواریو ں کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔سادھنا ٹنل کی تعمیر کی مانگ کا حوالہ دیتے ہوئے صوبائی کمشنر نے کہا کہ یہ مرکزی سرکار کی تجویز میں شامل ہے لیکن اس سے قبل کپوارہ کرناہ سڑک کی کشادگی جموں کشمیر سرکار کی اولین ترجیح ہے جس کو منظوری دی گئی ہے اور زمین کی حصول کاکام بھی جاری ہے ۔انہو ں نے کہا کہ تمام سرحدی علاقوں بشمول کرناہ ،کیرن اور مژھل میں بہتر سڑک رابطے حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔صوبائی کمشنر نے سٹاک اور سپلائی پوزیشن کا بھی جائزہ لیا اور انہیں بتایا گیا کہ چاول اور دیگر ضروری اشیاء کا وافر مقدار ذخیرہ ہے جو جون 2022تک لوگو ں کی ضرویات پوری کرے گا ۔ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ امام الدین نے صوبائی کمشنر کو کرناہ سب ڈویژن کے ترقیاتی منظر نامے سے متعلق مکمل جانکاری دی اور کہا کہ ضلع انتظامیہ نے سب ضلع اسپتال میں ایک آکسیجن پلانٹ نصب کیا جو ایک منٹ میں 5سو لیٹر آکسیجن فراہم کر ے گا ۔بعد ازاں صوبائی کمشنر نے ضلع کے سرحدی علاقہ مژھل کا دورہ کیا جس کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر کپوارہ ان کے ہمراہ تھے ۔