صوبائی کمشنر نے26جنوری کیلئے انتظامات کاجائزہ لیا

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کی صدارت میں سنیچر کو افسران کی ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انتظامات کاجائزہ لیا گیا۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ وادی میں سب سے بڑی تقریب امرسنگھ کالج سرینگر کے 14کنال اراضی کے میدان میں منعقد ہوگی کیونکہ بخشی سٹیڈیم میں جاری کام کی وجہ سے یہاں تقریب کاانعقاد ناممکن ہے۔تقریب کے دوران پرچم لہرانے کی رسم انجام دی جائے گی اور مارچ پاسٹ پر سلامی لینے کے بعد دیگر پروگراموں کا انعقاد ہوگا۔میٹنگ کے دوران تقریب کے مقام پر اندر اور باہر بجلی اورپانی کی سپلائی ،طبی سہولیات،پارکنگ ،صفائی ستھرائی ،سیٹنگ اورگرمی کے علاوہ پبلک ایڈرس سسٹم استعمال ہوگا ۔اس موقعہ پر صوبائی کمشنر نے کہا کہ تین پاﺅن ہنس ہیلی کاپٹروں کو تقریب کے مقام پر پھول برسانے کے لئے استعمال میں لایا جائے گا جو کہ ہوائی سروے بھی کریں گے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ تقریب کا آغاز شہنائی وادھن سے ہوگا جس کے بعد مہمان ترنگا لہرائیں گے اورمارچ پاسٹ پر سلامی لیں گے۔تقرےب کے دوران رنگا رنگ ثقافتی پروگرام بھی پےش ہوگا۔