سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر،پانڈورنگ پولے،نے نیشنل ہائی ویز اینڈانفرا سٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈ کے ایگزیکیٹوڈائریکٹر گرجیت سنگھ کامبوکی موجودگی میں سرینگرکے سیاحتی استقبالیہ مرکزمیں دوایمولینس گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی۔ نیشنل ہائی ویزا ینڈ انفرا سٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈنے بنیادی زندگی بچائو آلات اور سازوسامان سے لیس یہ گاڑیاں صوبائی انتظامیہ کے سپردکیں جنہیں اِس کارپوریشن نے سماجی ذمہ داری کے طور پر فراہم کیا ہے۔یہ ایمبولینس گاڑیاں اننت ناگ اور بارہمولہ ضلعوں میں کام کریں گی،جبکہ اسی طرح کی سہولت گاندربل ضلع میں جنوری2021میں فراہم کی گئی۔اس موقعہ پرصوبائی کمشنر نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اینڈ انفرا سٹرکچرڈیولپمنٹ کارپوریشن لمٹیڈنے کووِڈ کی سنگین وبائی صورتحال میں کشمیرکے لوگوں کیلئے طبی سہولیات بہم رکھنے کویقینی بنایا ہے۔
صوبائی کمشنر نے 2ایمبولینس گاڑیوں کو ہری جھنڈی دکھائی
