صوبائی کمشنر نے شہر کے ہسپتالوں کے کام کاج کا جائزہ لیا

 سرینگر//صوبائی کمشنر کشمیر نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں شہر کے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب طبی سہولیات اور ہسپتالوں میں جاری ترقی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جو کہ شہر کے تمام ہسپتالوں کے سربراہ ہیں نے ہسپتالوں میں مریضوں کو دستیاب سہولیات،گرمی کے انتظامات اوردیگر خدمات کی فراہمی کے بارے میں جانکاری دی۔انہوں نے ایس ایم ایچ ایس،سپر سپیشلٹی ، گورنمنٹ نرسنگ ہوم،ایل ڈی،جی پی پنتھ اوربون اینڈجوائنٹ کے علاوہ دیگر ہسپتالوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کاموں کو مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جارہا ہے۔میٹنگ کے دوران ڈاکٹر صائمہ نے صوبائی کمشنر کو مختلف امور کے بارے میں آگاہ کیا۔صوبائی کمشنر نے یقین دہانی دی کہ تمام معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ ایجنسیوں کو ہسپتالوں میں ترقیاتی کام مقررہ وقت میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت دی تاکہ مریضوں کو دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔