صوبائی کمشنر نے اننت ناگ میں گھنٹہ گھر کا افتتاح کیا

عارف بلوچ

اننت ناگ//صوبائی کمشنر کشمیر پی کے پولے نے بدھ کی شام لالچوک اننت ناگ میں ترنگے کے رنگوں میں لپٹے گھنٹہ گھر کا افتتاح کیا۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر اننت ناگ ڈاکٹر بشارت قیوم کے علاوہ میونسپل کونسل چیئرمین ہلال احمد شاہ موجود رہے۔اس گھنٹہ گھر کو حال ہی میں تعمیر کیا گیا ہے جو انتظامیہ کی جانب سے ایک خوبصورت شاہکار ہے۔ لوگوں نے اس طرح کے گھنٹہ گھر کی تعمیر پر کافی خوشی کا اظہار کیا ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ گھنٹہ گھر ضلع کی خوبصورتی اور لالچوک کی تاریخ میں چار چاند لگا ئے گا۔