صوبائی کمشنر اور ڈپٹی کمشنرنے اپنے اپنے دفاترمیں ترنگا لہرایا

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//صوبائی کمشنرکشمیر وجے کمار بدھوری نے اپنے دفتر کے احاطے میں 78 ویں یوم آزادی کی تقریب کے موقع پر ایک تقریب میں قومی پرچم لہرایا۔یوم آزادی کے موقع پر لوگوں کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے صوبائی کمشنر نے اس موقع کو ملک کے تمام شہریوں کیلئے ایک قابل فخر لمحہ قرار دیا۔وکست بھارت کے سفر میں انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر خاص طور پر خطہ کشمیرکا ملک کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم شراکت ہوگی۔تقریب میں ایڈیشنل کمشنر کشمیر، اے سی آر، سیکورٹی افسران کے علاوہ صوبائی انتظامیہ کے افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر سرینگر ڈاکٹر بلال محی الدین بٹ نے بھی ڈی سی آفس کمپلیکس میں قومی تہوار کے موقع پر قومی پرچم لہرایا۔انہوں نے کمیونٹی کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی اور اس اہم دن پر سب کو اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔