صوبائی کلرک ایسو سی ایشن کی کلریکل کیڈر کو سر نو منظم کرنے کی مانگ

جموں // صوبائی کلریکل ایسو سی ایشن اور سنٹرل آفسز کلرکل ایسو سی ایشن نے گونر نتظامیہ سے کلریکل کیڈر کو سر نو منظم کرنے کا مطالبہ کرکے انہیں سول سکرٹریٹ کے ہم منصبوں کے برابر ترقیوں کے مواقعے فراہم کرکے انہیں گزیٹڈ سروس کے مواقعے اور ورک لوڈ میں یکسانیت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ایک  مشترکہ پریس بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ سیکرٹریٹ کے باہر کام کر رہے کلرکل کیڈر کو جمود کا مسئلہ در پیش ہے۔پی سی اے کے صدر کرشن سنگھ اور سی او سی اے کے جنرل سیکرٹری اوم پرکاش شرما نے کہا کہ سیکرٹریٹ کے باہر کام کر رہے کلرکوں کوترقیوں کے مواقعے میسر نہ ہونے کی وجہ سے برسوں ،یہاں تک کہ دہائیوں سے جمود کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اسلئے کلریکل کیڈر کو سر نو منظم کرنا وقت کی ضرورت ہے۔انہوں نے ریکارڈ کئیپروں، استور کیپروں، کئشروں، ٹائپسٹوں اور تحویلداروں کو رسک الائونس دینے کا مطالبہ کیا کیونکہ یہ کیڈر غیر صحت مند حالات میں خطر ناک کام انجام دیتے ہیں۔انہوںنے LTC کو دوبارہ بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا جیسا کہ ملک بھر میں انکے ہم منصبوں کو میسر ہے۔دیگر مطالبات میں میڈیکل الائونس میںاضافہ کرکے اسے ایک ہزار روپے کرنے  ،مرکزی سرکار کے طرزپر ساتویں تنخواہ کمیشن کے بقایا جات یکمشت ادا کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ پریس بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ جاری احکامات کے تحت تنخواہ کمیشن کی دوسری قسط اپریل میں ادا کی جانی تھی لیکن ابھی تک ادا نہیں کی گئی ہے۔دونوں لیڈروں نے آل جے اینڈ کے لو پئیڈ ایمپلائز  فیڈریشن کی جانب سے کلرکل کیڈر کے مسائل اجا گر کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔