صوبائی کشمیر کشمیر کی صدارت میں میٹنگ

 سرینگر// صوبائی کمشنر کشمیر پی کے  پولے نے سری نگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ کے 9 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ کے دوران ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ اور دیگر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر سرینگر ، کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن اور سی ای او سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ ، وایس چیئرمینسری نگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، ایڈیشنل سی ای او سرینگر اسمارٹ سٹی لمیٹڈ ،  نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر آرکائیوز ، ڈ ڈپتی سپر انٹنڈنت پولیس ہیڈ کوارٹر سرینگر ، سینئر اربن پلانر اور  دیگر افسران۔ نوین کمار اگروال – حکومت ہند کے نامزد ڈائریکٹر  ڈائریکٹر ایس بی ایم ،نے بھی ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ میں شرکت کی۔رینگر سمارٹ سٹی مشن کو اب تک کئے گئے کاموں کے لئے سراہا گیا اور بورڈ آف ڈائریکٹرز نے سری نگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ پر بھی زور دیا کہ وہ نئے منصوبے شروع کرے جس سے سرینگر شہر کے شہریوں کا مجموعی معیار زندگی بہتر ہو۔ بورڈ نے ایس ایس سی ایل کے تمام جاری اور متوقع کاموں کی جامع اپ ڈیٹ لیا گیا اور کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔میٹنگ کے دوران سرینگر سمارٹ سٹی لمیٹڈ کے بورڈ نے مختلف منصوبوں کی منظوری دی جن میں دریائے جہلم کے ساتھ ریور فرنٹ ڈیولپمنٹ ، سری نگر ڈیٹا نیٹ ورک (ایس ڈی نیٹ)  کے علاوہ ، شیخ باغ سرینگر اور ریگل چوک سرینگر میں ملٹی لیول کار پارکنگ پر سمارٹ پارکنگ مینجمنٹ سسٹم  کی لاگت سے متعلق تفصیلات فراہم کی گئی۔ میٹنگ میں بٹہ مالو سڑک، پولو ویو روڑ،امیراکدل فٹ پاتھ پل، ریذڈنسی روڑ،ایم اے روڑ اور جہانگیر چوک پروجیکٹوں کی تجدید کی منظوری بھی دی گئی۔