مینڈھر//سابق ممبرقانون ساز کونسل چوہدری رحیم داد نے گورنر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خطہ پیر پنچال کے ساتھ ناروا سلوک کیاگیاہے ۔مینڈھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رحیم داد نے کہاکہ صوبائی درجے کیلئے سب سے پہلا خطہ پیر پنچال کا تھاکیونکہ یہ ایک پچھڑا ہوا علاقہ ہے جہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطہ پیر پنچال میں تعلیم کا کوئی مناسب بندوبست ہے اور نہ ہی طبی خدمات کا اور نتیجہ کے طور پر مریض اور طلباء باہر جانے پر مجبور ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس خطے نے کئی جنگوں کاسامناکیا مگر یہاں کے عوام کے ساتھ ہمیشہ ناانصافیاں کی گئیں۔ رحیم داد نے کہاکہ جموں پونچھ ریلوے لائن براستہ مینڈھر کو منظوری دی جائے اورمنکوٹ اور بالاکوٹ میں دو نئے ڈوگرہ کالج بنائے جائیں جبکہ ایک زنانہ کالج قائم کیاجائے۔انہوں نے کہاکہ گورنر کو اس خطے کو صوبے کادرجہ دیناچاہئے تھاکیوں کہ یہاں کے لوگوں کو ہر ایک سہولت کیلئے جموں کا رخ کرناپڑتاہے ۔انہوں نے اس دوران دیگر مطالبات بھی پیش کئے ۔رحیم داد کاکہناتھاکہ آئندہ حکومت نیشنل کانفرنس کی ہوگی اور پارٹی کی طرف سے پیر پنچال کو صوبے کادرجہ دیاجائے گا۔اس موقعہ پر ایڈووکیٹ شوکت چوہدری،سابق سرپنچ آفتاب ساگر،حاجی خورشید میر،مولوی محمد اقبال،برکت حسین وغیرہ بھی موجو دتھے ۔
صوبائی درجہ کا مطالبہ:سیاسی و سماجی تنظیمیں گورنر انتظامیہ پر برہم،احتجاج کا انتباہ
