صوبائی انتظامیہ کی کووِڈ سے متعلق ڈاکیومنٹری ریلیز

سرینگر//صوبائی انتظامیہ نے وادی کشمیرمیں کووِڈ کی صورتحال اور اُسے قابو کرنے سے متعلق اقدامات کی ایک دستاویزی فلم جاری کی۔چھ منٹ اکتیس سکینڈ کی اس دستاویزی فلم میں گورونا سے متعلق بیداری ،صف اول کے اہلکاروں کی ٹیکہ کاری جن میں صحت ملازمین ،مذہبی اسکالر،تاجر اور دکاندار شامل ہیں،کو پہلے مرحلے میں ٹیکہ لگایا جائے گا۔اس کے علاوہ لوگوں کی جانیں بچانے کیلئے کئے اقدامات کا بھی اس میں خلاصہ کیاگیا ہے ۔کووِڈ سے متعلق رہنما خطوط پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے صوبائی کمشنر نے لوگوں پرزوردیاکہ وہ سماجی فاصلوں کو برقرار رکھا جائے اور چہرے پر ماسک لگانے کے علاوہ صفائی ستھرائی کو بھی برقرار رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں اب تک آٹھ لاکھ لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے اور ٹیکہ کاری کی مہم میں ہر گزرتے دن تیزی لائی جائے گی۔