صنعت نگر اور نگین میںچھاپے 9 قمار باز رنگے ہاتھوں گرفتار

 سرینگر// شہر میں قمار بازوں کے خلاف اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے پولیس نے کل صنعت نگر اور نگین میں 9 قمار بازوںکورنگے ہاتھوں گرفتارکرکے دائوپر لگائے گئے ہزاروں روپے ضبط کئے۔ ایک مصدقہ اطلاع ملنے پرپولیس سٹیشن صدر نے صنعت نگر علاقے میں 5جواریوں بشیر احمد چودھری ،شبیر احمد خان ،اعجاز احمد بیگ ،،غلام رسول شیخ اور فاروق احمد ڈار کو گرفتار کیا ۔پولیس نے موقعہ پر ہی دائو پر لگائے  گئے7750روپے اور تاش کے پتے بھی ضبط کئے ۔اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس سٹیشن نگین سے وابستہ اہلکاروں نے 4جواریوں امتیاز احمد ڈار ،آزاد احمد ککرو ،مختیار احمد ڈار اور فدا حسین پوٹا کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا ۔پولیس نے دائو پر لگائے گئے 2250روپے بھی ضبط کئے اور قمار بازوں کے خلاف کیس درج کیا۔