صفر لائن کے قریب فوج اور محکمہ صحت کی ویکسی نیشن مہم

راجوری //فوج اور محکمہ صحت کی ایک ٹیم نے حدمتارکہ پر صفر لائن کے قریب مکینوں کیلئے ایک ویکسی نیشن مہم شروع کی ۔پونچھ ضلع میں فائرنگ زون میں آنے والے علاقوں میں رہائشی لوگوں کو وائرس سے بچانے کیلئے انتظامیہ کی جانب سے مشترکہ طورپر مہم شروع کی گئی ۔انتظامیہ نے بتایا کہ سرحدی ضلع پونچھ کے کیرنی گائوں جوکہ حدمتارکہ اور صفر لائن کے درمیان آباد ہے ،کے مکینوں کو ویکسین دی گئی ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ علا قوں میں ویکسی نیشن مہم چلانا اس لئے مشکل نہیں ہو تا کہ وہ فائرنگ زون میں آنا والا علاقہ ہے تاہم مذکورہ علاقوں میں کئی ایک مقامات پر دھماکہ خیز مواد بھی نصب کیا گیا ہے جو کہ خطرے ناک ثابت ہوسکتا ہے ۔محکمہ صحت نے بتایا کہ اس سلسلہ میں فوج کیساتھ بات چیت کی گئی جس کے بعد مذکورہ مہم کو شروع کیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ اس دوران فوج کی ایک خصوصی ٹیم اور محکمہ صحت کی ٹیم کے آپسی اشتراک سے علا قہ میں مذکورہ مہم چلائی گئی ۔جانکاری میں بتایا گیا ہے اس مہم کے دوران 18سے 45برس کی عمر کے 20سے زائد افراد نے کووڈ کی پہلی خوراک لی ۔