صفاکدل میں4قمار بازگرفتار

 سرینگر//  پولیس نے قمار ر بازوں کے خلاف کاروائی جاری رکھتے ہوئے صفا کدل میں4 قمار بازوں کو گرفتار کر کے دائو پر لگائے 24780  روپے ضبط کئے۔ انچارج ایس ایچ او صفا کدل کی قیادت میں پولیس پارٹی نے قمار بازوں کے اڈے پر چھاپہ مار کربشیر احمد بٹ ساکن تار بل، عبدلرحمان کینو ساکن صراف کدل، منظور احمد آہنگر ساکن جمالٹہ اور فیاض احمد شیخ ساکن کندہ بھون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے کیس زیر  نمبر 11/2018درج کرکے تحقیقات شروع کی۔