صدر کے لئے این ڈی اے کے امیدوار کا اعلان 23جون سے پہلے :نائیڈو

نئی دہلی// مرکزی اطلاعات و نشریات کے وزیر اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر ایم وینکیا نائیڈو نے آج کہا کہ صدارتی انتخاب میں قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے ) کے امیدوار کا اعلان 23 جون سے پہلے کر دیا جائے گا۔مسٹر نائیڈو نے یہاں مرکزی وزیر اور لوک جن شکتی پارٹی کے سربراہ رام ولاس پاسوان سے ملاقات کے بعد نامہ نگاروں کو یہ اطلاع ۔ انھوں نے کہا، '' صدر کے لئے این ڈی اے کے امیدوار کے بارے میں فیصلہ اور نام کا اعلان 23 جون سے پہلے ہوگا''۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں رہنما¶ں نے صدارتی انتخاب کے سلسلے میں بات چیت کی۔ مسٹر پاسوان دل کی بیماری کے علاج کے بعد لندن سے آئے ہیں۔ وہ سینے میں تکلیف کی شکایت کے بعد آپریشن کرانے کے لئے انگلینڈ گئے تھے ۔ یکم جون کو ان کے دل کا آپریشن کیا گیا تھا۔بھارتیہ جنتا پارٹی نے صدارتی امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کرنے کے لئے مرکزی وزیر راجناتھ سنگھ، ارون جیٹلی اور مسٹر نائیڈو پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کی ہے ۔ یہ لیڈر ملک بھر میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈروں سے مل رہے ہیں۔ صدارتی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی 28 جون تک داخل کئے جائیں گے اور 29 جون کو ان کی جانچ ہوگی۔ اس کے لئے 17 جولائی کو پولنگ ہونی ہے ۔۔