صدر مرمو کادورہ لداخ آج سے شروع | سیاچن بھی جائیں گی

عظمیٰ نیوز سروس
نئی دہلی// صدر دروپدی مرمو آج لداخ کے اپنے دو روزہ دورے کا آغاز کریں گی۔پیر کو راشٹرپتی بھون سے ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وہ منگل کو لیہہ میں لداخ کے یوم تاسیس کی تقریبات میں شرکت کریں گی۔صدر بدھ کو سیاچن بیس کیمپ کا دورہ اور فوجیوں سے بات چیت کریں گی۔اسی دن، وہ لیہہ میں اپنے اعزاز میں دیے جانے والے شہری استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گی۔صدر اپنے دورے کے دوران مقامی قبائلیوں سے بھی بات چیت کریں گے۔