صدر جمہوریہ کی آج لیہہ آمد

نئی دہلی// چین کے ساتھ جاری کشیدگی کے درمیان صدر رام ناتھ کووند کل لیہہ کے دورے پر جائیں گے اور فوج کا حوصلہ بڑھائیں گے ۔اس دورے پر مسٹر کووند چین اور پاکستان کے ساتھ سرحدی سلامتی میں تعینات فوجیوں سے ملیں گے ۔ صدر لیہہ میں لداخ اسکاؤٹس کی تمام پانچوں بٹالینوں اور لداخ سکاؤٹس سینٹر کے پروگرام میں حصہ لیں گے اور لداخ اسکاؤٹس کی پانچ بٹالین کوکلرس بھی فراہم کریں گے ۔فوجی سربراہ جنرل بپن راوت دو روز قبل ہی سنیچر کو لداخ پہنچ گئے ہیں۔