صدر جمہوریہ کا اظہار رنج وزیر اعظم اورلیفٹیننٹ گورنر کی طرف سے فی کس 7لاکھ کی مالی مدد کا اعلان

 عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//صدر دروپدی مرمو نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے X پر ایک پوسٹ میں کہا کہ جانی نقصان کے بارے میں جان کر ناقابل بیان درد ہوا، سوگوار خاندانوں سے میری گہری تعزیت، میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتی ہوں، “۔وزیر اعظم نریندر مودی نے واقعہ پر غم کا اظہار کرکے مرنے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ایکس پر ایک پوسٹ میں، پی ایم او نے لکھا، “اکھنور میں بس حادثے کی وجہ سے جانی نقصان سے غمزدہ ہوں، میرے خیالات ان لوگوں کے ساتھ ہیں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ زخمی جلد صحت یاب ہو جائیں۔اس نے کہا”بس حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے دیے جائیں گے، زخمیوں کو 50,000” روپے دیے جائیں گے‘‘۔ادھرلیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بس حادثے میں جانی نقصان پر اپنے گہرے غم کا اظہار کیا۔ایک تعزیتی پیغام میں، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا، “اکھنور میں بس حادثہ دل کو دہلا دینے والا ہے، میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا کرتا ہوں کہ وہ سوگوار خاندانوں کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی طاقت دے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ سوگوار خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کر رہی ہے اور زخمیوں کو طبی سہولیات بھی فراہم کر رہی ہے۔انہوں نے مہلوکین کے قریبی رشتہ داروں کو فی کس 5لاکھ اور زخمیوں کو 50ہزار روپے ایکس گریشیاء ریلیف دینے کا اعلان بھی کیا۔