صدر جمہوریہ نے جاری کیا نئے سال کا کلینڈر

 نئی دہلی// صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے ''بیٹی بچا¶ بیٹی پڑھا¶' پر نئے سال کا کلینڈر جاری کیا ہے ۔مسٹر کووند نے راشٹرپتی بھون میں کل منعقد ایک تقریب میں 2018 کا کلینڈر جاری کیا۔انہوں نے سوسائٹی کے صدر انل جین کی قیادت میں کئے جارہے سماجی کاموں کی ستائش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر جین نے کہا کہ ان کی سوسائٹی خواتین کی سماجی سکیورٹی اور ان کی صحت سے منسلک موضوعات پر بھی کام کرتی ہے ۔ضرورت مند خواتین کو وقت وقت پر کپڑے اور دوائیاں مہیا کرائی جاتی ہیں اور تشدد کے خلاف بھی ان کی مدد کی جاتی ہے ۔اس موقع پر ڈاکٹر جین کے علاوہ لوک سبھا رکن ادت رام بھی موجود تھے ۔یواین آئی۔