صدر جمہوریہ نے’ آیوشمان بھو‘ مہم کا آغاز کیا صحت کی دیکھ بھال میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے پرعزم

یو این آئی

نئی دہلی// صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے ملک گیر آیوشمان بھو مہم کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے بدھ کو کہا کہ ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کا عزم تبھی پورا ہو گا جب ہر فرد اور ہر خاندان صحت مند رہے گا۔گجرات کے گاندھی نگر میں راج بھون سے آیوشمان بھا مہم کا آن لائن آغاز کرتے ہوئے محترمہ مرمو نے کہا کہ “آیوشمان بھو” کا مقصد ہر شخص اور ہر گاؤں کو اس میں شامل کرنا ہے۔

 

انہوں نے کہا “یہ ہمارے ملک میں عالمی صحت کی دیکھ بھال کے مقصد کو حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کرے گا۔ جب ہر فرد اور ہر خاندان صحت مند رہے گا تب ہی ایک صحت مند ہندوستان کی تعمیر کا عزم پورا ہوگا۔اس موقع پر گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر بھائی پٹیل، صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل اور ڈاکٹر بھارتی پروین پوار بھی صدر کے ساتھ راج بھون میں موجود تھے۔ مرکزی وزیر برائے صحت وخاندانی بہبود منسکھ منڈاویہ نے آن لائن اس پروگرام میں حصہ لیا۔صدر جمہوریہ نے کہا کہ سب کا تعاون اتنے بڑے اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوگا۔ تمام استفادہ کنندگان کو آیوشمان کارڈ فراہم کرنا، دیہاتیوں کو صحت، حفظان صحت اور غذائیت کے بارے میں بیدار کرنے کے لیے آیوشمان میٹنگوں کا انعقاد، آیوشمان میلے کا انعقاد اور آیوشمان آپ کے دوار پہل کے تحت ہفتہ میں ایک بار کمیونٹی ہیلتھ مراکز کے ماہر ڈاکٹروں کا دورہ اور انتظامات کرنا ایک قابل ستائش قدم ہے۔مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان بہت سے شعبوں میں نئی ٹیکنالوجی اور کام کرنے کے طریقوں کو اپنانے میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے اور ہندوستان دیگر شعبوں کی طرح صحت خدمات کے میدان میں بھی ڈیجیٹل شمولیت کی ایک مثال قائم کرے گا۔ آیوشمان بھو ابھیان مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ایک جامع ملک گیر صحت کی دیکھ بھال کی پہل ہے جس کا مقصد ملک کے ہر گاؤں اور قصبے کو آخری میل تک صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنا ہے۔ یہ مہم 17 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ‘سیوا فورٹنائٹ کی شکل میں ہوگی۔