صدر اسپتال اور جی بی پنتھ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں کی ادلا بدلی

 سرینگر// انتظامیہ نے سرینگر کے دو اسپتالوں کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹوں کے تبادلوں کے احکامات صادر کئے ہیں۔طبی تعلیم و صحت کے فائنانشل کمشنر اتل ڈلو کی جانب سے بدھ کو جاری احکامات کے مطابق صدر اسپتال سرینگر کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر نذیر احمد چودھری کو تبدیل کرکے بچوں کے شفا خانے’’ جی بی پنتھ اسپتال‘‘ میں میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تعینات کیا گیا جبکہ جی بی پنتھ اسپتال میں تعینات  انچارج میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر کنور جیت سنگھ کو تبدیل کرکے ایس ایم ایچ ایس اسپتال کا انچارج میڈیکل سپر انٹنڈنٹ تعینات کیا گیا۔