یو این آئی
نئی دہلی//صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو 154 ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ ادھر وزیر اعظم نریندر مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی سالگرہ پر انہیں یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا۔مودی کل صبح پہلے راج گھاٹ پہنچے اورانہوں نے باپو کو ان کی 154ویں سالگرہ انہیں پر یاد کرتے ہوئے انہیں گلہائے عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم کے ساتھ اس دوران مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری بھی موجود تھے ۔مہاتما گاندھی کے ساتھ ہی ملک کے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کی بھی سالگرہ ہے ۔ مودی نے بھی وجے گھاٹ پہنچ کر شاستری جی کوبھی خراج عقیدت پیش کیا۔
اس دوران ان کے ساتھ دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ونے سکسینہ اور عام آدمی پارٹی کی لیڈر آتشی بھی ان کے ساتھ موجود تھیں۔ادھرلوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے آج ان کی یوم پیدائش کے موقع پر پارلیمنٹ کمپلیکس میں واقع ایوانِ دستور کے سنٹرل ہال میں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول مالا پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر برائے تعلیم دھرمیندر پردھان؛ پارلیمانی امور اور کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملیکارجن کھڑگے ، ؛ ممبران پارلیمنٹ، سابق ممبران پارلیمنٹ اور دیگر معززین نے مہاتما گاندھی اور آنجہانی لال بہادر شاستری کی تصویروں پر پھول چڑھاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اُتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی نے مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش کے موقع پر PRIDE نے وزارت تعلیم اور وزارت برائے امور نوجوانان اور کھیل کود حکومت ہند کے تعاون سے پروگرام ‘اپنے لیڈر کو جانیں – ہمارے ملک کے نوجوانوں کی شرکت’ کا انعقاد کیا۔ ہمارے قومی رہنماؤں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس تقریب میں ملک بھر کے اسکولوں اور کالجوں سے منتخب نوجوانوں نے شرکت کی۔ منتخب شرکاء نے ان دو عظیم رہنماؤں کی زندگی اور تعلیمات کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا اور بتایا کہ انہوں نے ہندوستان اور دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کی زندگیوں کو کیسے متاثر کیا۔اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ دونوں رہنما سادگی اور عاجزی کے مظہر تھے اور انہوں نے دنیا کو امن اور عدم تشدد کا پیغام دیا۔ مہاتما گاندھی کی تعلیمات کا ذکر کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ دیانتداری، سادگی اور خود انحصاری کے تئیں گاندھی جی کی وابستگی نے دنیا پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ گاندھی جی کے عدم تشدد، سچائی اور انصاف کے اصولوں نے پوری دنیا میں سماجی تبدیلی اور شہری حقوق کے لیے تحریکوں کو ایک جہت دی ہے ۔ مہاتما گاندھی کا خیال تھا کہ حقیقی تبدیلی صرف پرامن طریقوں سے حاصل کی جا سکتی ہے ۔ مسٹر برلا نے بھارت رتن آنجہانی لال بہادر شاستری، آزاد ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم کے بارے میں بھی بات کی جنہوں نے ‘جئے جوان جئے کسان کا طاقتور نعرہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ شاستری جی کا یہ نعرہ ہمارے ملک کے دفاع اور ترقی میں ہمارے کسانوں اور ہماری سیکورٹی فورسز کے نمایاں تعاون کی یاد دلاتا ہے ۔ انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ مہاتما گاندھی کی زندگی سے تحریک حاصل کریں۔