صدربائیڈن کی کورونا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کرنے کی اپیل

واشنگٹن// امریکہ کے صدر جوزف بائیڈن کا کہنا ہے کہ کورونا وبا کی آڑ میں ایشیائی امریکیوں پر نفرت انگیز حملے بند کئے جائیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ کورونا کیخلاف ہراول دستے کواپنی ہی گلیوں میں خطرات درپیش ہیں، اپنے شہریوں پرنفرت انگیز حملے امریکی طرزعمل نہیں، اسے روکنا ہوگا۔
جان لیوا اور مہلک کورونا وائر سے بچاو¿ کے حوالہ سے جوبائیڈن نے کہا کہ ماسک کو بھی لوگوں کے درمیان تقسیم کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔