صداقت پر مبنی بیانیہ مقبولیت کا مظہر قلیل مدت میں ’اپنی پارٹی‘کوعوامی پذیرائی حاصل :بخاری

عظمیٰ نیوز سروس

سرینگر//اپنی پارٹی کے سربراہ سید محمد الطاف بخاری نے جمعرات کو کہا کہ اپنی پارٹی کو واحد ایسی سیاسی جماعت ہونے کا امتیاز حاصل ہے کہ اِس نے مارچ 2020میں قیام کے بعد مختصر مدت کے اندر اِتنی عوامی پذیرائی حاصل کی‘‘۔انہوں نے کہا’’اِس کا سہرا پارٹی کے غیر مبہم ایجنڈے اور صداقت پر مبنی سیاست کو جاتا ہے جس نے ہمیں طاقت بخشی‘۔ترہگام کپواڑکے ِ معالج ڈاکٹر نور الدین شاہ کی پارٹی میں شمولیت کے موقعہ پربخاری نے کہاکہ ’’مجھے اِس بات کی بے حد خوشی ہے کہ ہر گذرتے دن کے ساتھ جموں وکشمیرمیں اپنی پارٹی عوامی سطح پر مقبولیت حاصل کر رہی ہے اور اطراف واکناف سے سرکردہ شخصیات اور تجربہ کار سیاستدان ہمارے کاررواں کا حصہ بن رہے ہیں۔ڈاکٹر نورالدین شاہ کوپارٹی کو خوش آمدید کہتے ہوئے بخاری نے کہا’آج ، میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ یہ جماعت جموں وکشمیر آپ کو اپنے لوگوں کی خدمت کے لئے قابل ِ اعتماد پلیٹ فارم فراہم کرے گی۔ پروگرام میں محمد اشرف میر، منتظر محی الدین، راجہ منظور خان، فاروق اندرابی، حاجی پرویز احمد، مظفر رضوی، دلشادہ شاہین، جاوید مرچال، خالد بڈھانہ، جاوید جیلانی، بلال عارف وغیرہ بھی موجود تھے۔